Sunday, November 24, 2024

زلزلہ سے متاثر تُرکی اور شام کے لئے سعودی عرب دے رہا ہے سب سے بڑا تعاون

(ڈاکٹر محمد وسیم)

تُرکی میں شدید زلزلے سے بے شمار جانی و مالی نقصانات ہوۓ ہیں، اس وقت تُرکی کی حکومت اور وہاں کے لوگوں کو مدد کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، سعودی عرب فی الحال ایک ایسا مُلک ہے جس نے اب تک سب سے بڑھ کر اور سب سے زیادہ مدد کی ہے، ولی عہد محمد بن سلمان نے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کو فون کر کے نہ صرف اظہارِ ہمدردی کی ہے بلکہ ہر طرح کی مدد کا یقین دلایا ہے۔

زلزلے کی وجہ سے سڑکوں، عمارتوں اور بجلی کے نظام شدید متاثر ہوئے ہیں، ایسے میں راستوں کے ذریعے لوگوں تک پہنچنا ممکن نہیں ہے، ایسی صورت میں سعودی عرب نے ترکی اور شام کو فوری امداد پہنچانے کے لئے فضائی پُل بنانے کا حکم دیا ہے، خبر کے مطابق ترکی کی مدد کے لئے سعودی عرب کے مسلمانوں نے 15 ارب 3 کروڑ روپئے جمع کئے ہیں۔

دنیا کے کسی بھی ملک میں کوئی بھی آفت یا پریشانی ہو سعودی عرب نے انسانیت کی بنیاد پر سب سے بڑھ کر مدد کی ہے، اگر معاملہ مسلمانوں کا ہوتا ہے تو سعودی حکومت اور سعودی عرب کے عوام مدد کے لئے دِل کھول کر سب سے زیادہ مدد کرتے ہیں، یہ اُن کی خاصیت ہے کہ جب کوئی آفت آ جاتی ہے تو جو بلا تفریق مسلک و مذہب وہ مدد کرنے میں پیچھے نہیں ہٹتے ہیں، یہ اُن کی کشادہ دِلی کی واضح مثال ہے.

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles