Wednesday, January 8, 2025

نتیش نے بی جے پی میں واپس جانے کی تمام افواہوں پر لگائی قدغن

(ترہت نیوزڈیسک)

حکمراں جماعت جے ڈی یو میں سیاسی ہلچل کے درمیان بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے بڑا اعلان کیا۔ نتیش کمار نے کہا کہ وہ مرتے دم تک بی جے پی کے ساتھ نہیں جائیں گے۔ نتیش کمار نے کہا، میں مرنا قبول کروں گا لیکن بی جے پی کے ساتھ جانا نہیں۔ نتیش کمار نے کہا کہ ہم اٹل جی کو ماننے والے لوگ ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے بی جے پی کو چھوڑ دیا تھا لیکن بھاجپا والے بضد ہوکر میرے ساتھ آئے۔ ہم 2020 میں وزیر اعلیٰ نہیں بننا چاہتے تھے لیکن انہوں نے کیا کیا سب نے دیکھا۔ ہم نے ان کو کتنی عزت دی۔ نتیش کمار نے کہا کہ اس بار الیکشن ہونے دیں، سب کو پتہ چل جائے گا کہ کس نے کتنی سیٹیں جیتی ہیں۔ نتیش کمار کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کی پارٹی کے لیڈر اوپیندر کشواہا انہیں مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔ اوپیندر کشواہا نے دعویٰ کیا تھا، جے ڈی یو کے بڑے لیڈر بی جے پی کے رابطے میں ہیں۔ اس سے پہلے جب اوپیندر کشواہا کو ایمس میں داخل کرایا گیا تھا، تب بی جے پی کے کچھ لیڈروں کے ساتھ ان کی تصویر بھی سامنے آئی تھی۔ اس کے بعد کشواہا کے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں۔ تاہم کشواہا نے کہا کہ وہ جے ڈی یو کے علاوہ کہیں نہیں جا رہے ہیں۔

دوسری طرف، بی جے پی کی طرف سے نتیش-بی جے پی کے ایک بار پھر قریب آنے کی تمام قیاس آرائیوں پر لگام لگا دیا گیا ہے۔ دربھنگہ میں بی جے پی کی ریاستی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ونود تاوڑے نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور وزیر داخلہ امت شاہ سے بات کی ہے۔ دونوں لیڈروں نے واضح کر دیا ہے کہ ہم جے ڈی یو کے ساتھ کسی بھی صورت میں اتحاد نہیں کریں گے۔ نتیش کمار کے ساتھ سیاسی صورتحال یہ ہے کہ وہ کسی کے سگے نہیں ہیں۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles