Wednesday, January 8, 2025

تیجسوی کو وزیر اعلیٰ بنانے کے لیے نتیش پر دباؤ ڈال رہے ہیں آر جے ڈی لیڈران

(ترہت نیوزڈیسک)

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر آر جے ڈی لیڈروں کے حملے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب آر جے ڈی کے قومی نائب صدر نے بہار کی موجودہ نتیش حکومت کو لنگڑی حکومت قرار دیا ہے۔ آر جے ڈی کے نائب صدر نے کہا ہے کہ ترقی تب ہوگی جب تیجسوی یادو بہار کے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔

ادے نارائن چودھری کا بیان:
آر جے ڈی کے قومی نائب صدر ادے نارائن چودھری نے نتیش کمار کی حکومت کو لنگڑی حکومت قرار دیا ہے۔ دراصل ادے نارائن چودھری جموئی لوک سبھا سیٹ سے اگلا لوک سبھا الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔ اس کی تیاری میں وہ پہلے ہی علاقے میں دندناتے پھر رہے ہیں۔ ہفتہ کو وہ جموئی کے سملتولا علاقے میں پہنچے۔ لوگوں سے ملاقات ہوئی تو مقامی لوگوں نے حکومت کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔ اس کے بعد ادے نارائن چودھری نے اس کا الزام نتیش کمار پر لگایا۔

ابھی لنگڑی حکومت ہے:
ادے نارائن چودھری نے مقامی لوگوں سے کہا کہ بہار میں ابھی لنگڑی حکومت ہے۔ اس کی وجہ سے آر جے ڈی اپنے ایجنڈے پر کام نہیں کر پا رہی ہے۔ چودھری نے کہا کہ تیجسوی یادو وعدوں کو پورا کرنے والے لیڈر ہیں۔ جب بہار میں آر جے ڈی کی حکومت ہوگی اور تیجسوی یادو وزیر اعلیٰ بنیں گے، تب سارے وعدے پورے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آر جے ڈی کی حکومت بنتی ہے تو سملتولا کو بلاک کا درجہ مل جائے گا اور اسے سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دی جائے گی۔

وزراء کو فون پر دی ہدایات:
ادے نارائن چودھری بہار میں آر جے ڈی کوٹہ کے وزراء کو فون کرتے رہے اور سملتولا کے مقامی لوگوں سے ملاقات کے دوران ہی مسائل کو حل کرنے کی ہدایت دیتے رہے۔ انہوں نے لوگوں کے بیچ سے ہی وزیر تعلیم چندر شیکھر کو فون کیا اور سملتولا آنے کو کہا۔ چندر شیکھر نے کہا کہ وہ 10 سے 20 فروری کے درمیان سملتولا پہنچیں گے۔ ادے نارائن چودھری نے مائنر واٹر ریسورس ڈپارٹمنٹ کے افسران کو لوگوں کے سامنے ہی فون کرکے اس علاقے میں کام کرنے کی ہدایت دی۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles