(تر ہت نیوز ڈیسک)
بہار میں آئی ٹی آئی کرنے والے طلبہ کے لیے بڑی خبر ہے۔ دراصل، اب 10ویں کرنے والے طلباء کے لیے گریجویشن میں داخلہ لینا آسان ہونے جا رہا ہے۔ ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 10ویں جماعت اور آئی ٹی آئی پاس کرنے والے طلباء کو گریجویشن میں براہ راست داخلہ ملے گا۔ راج بھون نے ان مطالبات سے اتفاق کرتے ہوئے ایک حکم جاری کیا ہے اور اسے فوری طور پر نافذ کرنے کو کہا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق گورنر کے پرنسپل سکریٹری آر ایل چونگتھو نے تمام وائس چانسلروں کو خط بھیج کر یہ حکم دیا ہے۔ اب تک طلباء 12ویں پاس کرنے کے بعد ہی گریجویشن میں داخلہ لے سکتے تھے لیکن اب 10ویں پاس کرنے کے بعد ہی گریجویشن میں داخلہ لے سکیں گے۔ ایسے میں جو طلبہ اپنے تعلیمی کیریئر کو لے کر پریشان ہیں انہیں کافی راحت ملے گی۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں آئی ٹی آئی کا کریز بھی کافی حد تک بڑھ جائے گا۔
بتایا جا رہا ہے کہ نئے اصول کے بعد طلباء کا تناسب بڑھے گا تو آئی ٹی آئی کی ڈگری کا کریز بھی بڑھے گا۔ اب اس حکم کے بعد وہ طلباء جنہوں نے 10ویں پاس کرنے کے بعد آئی ٹی آئی کیا ہے انہیں زیادہ فائدہ ملے گا اور جن کو گریجویشن میں داخلہ نہیں مل رہا تھا۔ کیونکہ اسے ابھی تک تعلیمی ڈگری کورس کے زمرے میں نہیں رکھا گیا تھا۔ لیکن، اب ان کا داخلہ آسانی سے ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ لیبر ریسورس ڈپارٹمنٹ اور محکمہ تعلیم نے رضامندی دی تھی اور تجویز راج بھون کو بھیجی گئی تھی۔ اس کے بعد راج بھون میں ماہرین کی کمیٹی نے غووفکرکے بعد اس پر اتفاق کیا ہے اور راج بھون نے اس پر عمل درآمد کا حکم دے دیا ہے۔ اب اس نئے اصول کے ساتھ سرکاری ITI کالجوں کے علاوہ پرائیویٹ ITI کالجوں میں بھی سیٹیں بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔