(تر ہت نیوز ڈیسک)
اس وقت کی بڑی خبر ملک کی راجدھانی دہلی سے آ رہی ہے۔ آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو آج کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کے پاس ان کی رہائش گاہ پہنچے۔ وہیں وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی ان سے ملنے پہنچ گئے ہیں۔ دونوں رہنما سونیا گاندھی سے ملاقات کر رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات 2024 کے پیش نظر اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی طرف یہ ایک بڑا قدم ہے۔
ان لیڈروں کے درمیان بی جے پی مخالف اتحاد کو لے کر بات چیت ہوئی۔ بتا دیں کہ سونیا گاندھی سے ملاقات سے پہلے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے INLD کی ریلی میں شرکت کی تھی۔ نتیش اور تیجسوی نے اتوار کو ہریانہ کے فتح آباد میں آنجہانی چودھری دیوی لال کی یوم پیدائش پر انڈین نیشنل لوک دل کی ریلی میں بی جے پی پر شدید حملہ کیا تھا۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمار INLD کی ریلی کے بعد آج دیر شام سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پہنچے۔ اس دوران آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو بھی موجود تھے۔ ان رہنماؤں کے درمیان اپوزیشن اتحاد کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔