Wednesday, January 15, 2025

للن سنگھ نے مرکزی وزیر داخلہ کو جملہ باز بتاتے ہوئے کہا کہ 2024 میں بی جے پی سے ہندوستان کو آزاد کرائیں گے

(تر ہت نیوز ڈیسک)
دو روزہ دورے پر بہار پہنچے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پورنیہ میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور لالو پرساد پر شدید حملہ کیا۔ امیت شاہ نے کہا کہ نتیش کمار بی جے پی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ کر لالو کی گود میں بیٹھے ہیں۔ امیت شاہ کی ریلی کے بعد جے ڈی یو اور آر جے ڈی کے سبھی لیڈر امت شاہ پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ جے ڈی یو کے قومی صدر للن سنگھ نے کہا ہے کہ جس ملک کا وزیر داخلہ جملے باز ہو اس کا بھگوان ہی مالک ہے۔

للن سنگھ نے کہا کہ امیت شاہ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پورنیا ہوائی اڈہ بن چکا ہے لیکن انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ پورنیا ہوائی اڈے کی بنیاد ابھی تک نہیں رکھی گئی ہے۔ امت شاہ عوام سے تالیاں بجوانا چاہتے تھے، بار بار عوام سے تالیاں بجانے کا مطالبہ کرتے تھے، لیکن پورنیہ کے لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہوائی اڈے کی بنیاد بھی نہیں رکھی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امت شاہ کو بہار کے لوگوں کو بتانا چاہئے کہ پورنیہ ہوائی اڈہ کب بنا تھا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بہار کے لوگوں کو دھوکہ دینا بند کریں۔ للن سنگھ نے کہا کہ جس ملک کا وزیر داخلہ جملے باز ہو اس ملک کا مستقبل کیا ہو گا۔ لوگوں کے پاس اب ایک ہی آپشن ہے بی جے پی فری انڈیا اور 2024 میں ملک بی جے پی سے آزاد ہوگا۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles