Sunday, January 5, 2025

مرکزی وزیر داخلہ کے سیمانچل دورے پر تیجسوی نے کہا: “امت شاہ سماج میں زہر بونے آرہے ہیں”۔

(تر ہت نیوز ڈیسک)
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعہ کو سیمانچل کے دورے پر بہار آ رہے ہیں۔ امت شاہ کے دورہ سے قبل بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے ان پر سخت تنقیدکیا ہے۔ تیجسوی نے کہا کہ سبھی جانتے ہیں کہ ان کی آمد کا مقصد کیا ہے۔ امت شاہ کے اس دورے کا مقصد سماج میں زہر اگلنا، آپس میں پریشانی پیدا کرنا اور فضول باتیں کرنا ہے۔ امیت شاہ یہاں کہیں گے کہ بہار میں جنگل راج ہے۔

نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے بھی اس دوران مرکز کی مودی حکومت پر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ بہار کی عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا ہے۔ بہار کو نہ تو خصوصی ریاست کا درجہ دیا گیا اور نہ ہی کوئی خصوصی پیکیج۔ حد تو یہ ہے کہ مودی سرکار نوجوانوں کو دو کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ بھی بھول گئی ہے۔ بی جے پی اور ان کے لیڈران ان مسائل پر غور نہیں کریں گے۔ یہ تو سب کو معلوم ہے کہ ایک وعدہ بھی پورا نہیں ہوا۔ مودی حکومت نے بہار کے لوگوں کو دھوکہ دینے کا کام کیا ہے۔

تیجسوی نے کہا کہ ہم صرف اتنا چاہتے ہیں کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بتائیں کہ وہ ان وعدوں کو کب پورا کریں گے۔ وہ بتائیں کہ بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ، خصوصی پیکیج اور دو کروڑ نوکریاں دیں گے یا نہیں؟

تیجسوی یادو نے امیت شاہ کے سیمانچل دورے کی وجہ بتائی اور کہا کہ ان کا مقصد سماج میں زہر بونا ہے۔ آپس میں کشمکش پیدا کرنا۔ آپ کو احمقانہ کام کرنا ہوں گے۔ مسلمانوں کے خلاف بولیں گے اور ہندوؤں کو اکسائیں گے۔ امت شاہ کہیں گے کہ بہار میں دوبارہ جنگل راج آگیا ہے کیوں کہ وہ اکثر بہار کے لیے یہی بولتے ہیں۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles