(تر ہت نیوز ڈیسک)
اگنی پتھ اسکیم سے شاید ہی کوئی بھارتیہ شہری نہ بلد ہوگا۔ ابھی حال ہی میں ملک عزیز ہندوستان میں یہ اسکیم سرکار نے فوج میں شمولیت کے لیے نافذ کیا ہے۔ اس اسکیم کو لے کر ملک کے نوجوانوں نے واویلا بھی مچایا لیکن بہر حال سرکار نے اسے حتمی طور پر نافذ کر دیا ہے۔ اور اب اس اسکیم کے تحت ملک کے نوجوانوں کو فوج میں شامل کیا جائے گا۔ اس اسکیم کے تحت فوج میں شامل ہونے والے افراد کی ملازمت کی مدت کار محض چار سال کی ہوگی۔ اب جبکہ بہت سارے اختلافات کے بعد بالآخر یہ قانون نافذ ہو ہی گیا ہے تو اب اسے تسلیم کرنا ایک ذمہ دار شہری کے ناطے ہمارا فریضہ ہے۔ اور اس کے خامیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے نوجوانوں کی کوشش ہونی چاہئے کہ وہ اس اسکیم سے مستفید ہوں۔ اور ملک کی خدمت کا فریضہ سرانجام دیں اگر وہ اس لائق ہیں۔
واضح رہے کہ اگنی پتھ اسکیم کے تحت فوج میں بھرتی ہونے کے لیے رجسٹریشن 24 جون سے شروع ہوچکا ہے اور آن لائن امتحانات 25 جولائی سے شروع ہوں گے، 17 سے 23 سال کے درمیان کے نوجوان جو 10ویں اور 12ویں پاس ہیں اس مہم کا حصہ بنیں۔
اس اسکیم تحت فوج میں شامل ہونے والے افراد کی تنخواہیں مندرجہ ذیل ہوں گی۔
پہلا سال- 21,000×12= 2,52,000
دوسرا سال- 23,100×12= 2,77,200
تیسرا سال- 25,580×12= 3,06,960
چوتھا سال- 28,000×12= 3,36,000
چار سالوں میں مجموعی طور پر 11 لاکھ 72 ہزار 160 روپے ملیں گے، اس کے بعد ریٹائرمنٹ پر 11 لاکھ 71 ہزار ملیں گے۔
نوکری کے دوران جو مراعات دوسرے فوجیوں کو دی جاتی ہیں مثلا بہتر کھانا، مفت علاج وغیرہ، جو عمر گلی کے کونوں میں چائے اور سگریٹ پی کر نوجوان گزارتے ہیں کم از کم وہ اوقات تو آپ کے ملک کی خدمت میں گزریں گے۔ اور ایسا بھی نہیں کہ سرکار مفت میں آپ کی خدمات لے گی بلکہ اس کے لیے بہت زیادہ نہیں پھربھی ایک مناسب تنخواہ دے گی۔
17 سے 23 سال کی عمر کے لڑکوں کو اگنی پتھ اسکیم کے تحت ہندوستانی فوج میں شامل ہو نے والوں کو تنخواہ کے ساتھ یہ فائدہ بھی ملے گا کہ آپ کو 4 سال تک سرکاری پیسوں سے آرمی کی ٹریننگ ملے گی۔
اس کے بعد 24-25 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کے بعد آپ اس رقم سے کوئی کاروبار شروع کریں گے ورنہ ہندوستانی فوج کی تربیت کے ساتھ ساتھ ایک خلیج بھی ہے، فوج کا نظم و ضبط آپ کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا۔ اگنی پتھ منصوبے کی مخالفت کا حصہ نہ بننے سے بہتر ہے کہ اس کا فائدہ اٹھایا جائے۔
سوچیں کہ 24 سال کی عمر میں آرمی ٹریننگ کے ساتھ 0 سے 11 لاکھ تک مجموعی طور پر اگر آپ پورے پیسے بھی ختم کر لیں تو ریٹائرمنٹ کے وقت آپ کو 11 لاکھ 71 ہزار روپے ملیں گے۔