Tuesday, November 26, 2024

شرد یادو کی پارٹی ایل جے ڈی، آر جے ڈی میں ضم، اب تیجسوی کے رحم و کرم پر ہویں گے شرد

(تر ہت نیوز ڈیسک)
سابق مرکزی وزیر شرد یادو کی لوک تانترک جنتا دل آج راشٹریہ جنتا دل میں ضم ہوگئی۔ شرد یادو کی پارٹی کے آر جے ڈی میں انضمام کا پروگرام پہلے ہی طے ہوچکا تھا۔ آج دہلی میں شرد یادو کی رہائش گاہ پر اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کی موجودگی میں ان کی پارٹی راشٹریہ جنتا دل میں ضم ہوگئی۔ اس موقع پر شرد یادو کے ساتھ تیجسوی یادو اور ان کی بڑی بہن میسا بھارتی کے ساتھ ساتھ آر جے ڈی کے سینئر لیڈر شیوانند تیواری سے لے کر ادے نارائن چودھری تک موجود تھے۔

شرد یادو کے بیٹے بھی تیجسوی کے ساتھ اسٹیج پر موجود تھے۔ اس کے ساتھ یہ پیغام بھی گیا کہ شرد کے جانشین کو اب صرف تیجسوی ہی سیاسی راستہ دے سکیں گے۔ اس موقع پر شرد یادو نے تیجسوی یادو کی قائدانہ صلاحیت کی تعریف کی۔ انہوں نے اپوزیشن اتحاد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنتا دل خاندان نے کئی ٹوٹ پھوٹ دیکھی ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ سب کو متحد ہونا چاہئے۔ اتحاد کے بغیر بھارتیہ جنتا پارٹی جیسی طاقت کا مقابلہ ممکن نہیں۔

بتا دیں کہ 2017 میں جب نتیش کمار گرینڈ الائنس سے تعلقات توڑ کر دوبارہ این ڈی اے کے ساتھ چلے گئے تو شرد یادو نے ان کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ شرد یادو نے جے ڈی یو سے علیحدگی کے بعد 2018 میں اپنی پارٹی بنائی تھی۔ اس کے بعد جے ڈی یو نے شرد یادو کی راجیہ سبھا کی رکنیت ختم کر دی۔ شرد یادو ان لیڈروں میں سے ایک رہے ہیں جو لالو پرساد اور نتیش کمار دونوں کے ساتھ رہے لیکن نتیش کمار کے ساتھ سیاسی تعلقات خراب ہونے کے بعد شرد یادو الگ تھلگ ہو گئے۔

لیکن اب شرد یادو اپنی پارٹی کو آر جے ڈی میں ضم کرکے ایک نئی اننگز شروع کرنے جارہے ہیں۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ قومی سطح پر اپوزیشن کی قیادت کون کرے گا، شرد یادو نے کہا کہ سب کچھ بعد میں طے کیا جائے گا، لیکن پہلے ضرورت اس بات کی ہے کہ اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف متحد ہو۔ ہم نے ماضی میں قومی سطح پر قیادت کا انتخاب کیا ہے اور ہم یہ کام ایک بار پھر کر سکتے ہیں۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles