Monday, December 30, 2024

نتیش حکومت کا بڑا فیصلہ، شراب پینے والے اب نہیں جائیں گے جیل

(تر ہت نیوز ڈیسک)

بہار میں شراب پینے والے اب جیل نہیں جائیں گے۔ جی ہاں! اگر شرابی شراب مافیا کے بارے میں پولس کو معلومات دیتے ہیں تو انہیں جیل نہیں بھیجا جائے گا۔ اگر شرابی کی بتائی گئی معلومات درست ہے اور اس کی اطلاع پر شراب مافیا کو گرفتار کیا جاتا ہے تو وہ معلومات دینے والا شرابی جیل جانے سے بچ جائے گا۔ محکمہ ایکسائز کے جوائنٹ سکریٹری کرشنا کمار سنگھ نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ جیلوں میں شرابیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر یہ بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نتیش حکومت نے جائزہ میٹنگ کے بعد پولس اور امتناعی محکمہ کو یہ حق دیا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ سپریم کورٹ کی پھٹکار کے بعد کہیں نہ کہیں ریاستی حکومت ایسا کرنے پر مجبور ہوئی ہے۔ کرشنا کمار نے بتایا کہ یہ فیصلہ اس لیے لیا گیا ہے کہ اب تک تقریباً 3 سے 4 لاکھ افراد کو شراب پینے کے جرم میں جیل بھیجا جا چکا ہے۔ تاہم بہار حکومت جیل جانے کے بعد شراب پینے والوں کی تعداد کا سروے کرنے والی ہے۔ اس کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اتوار کی شام دعویٰ کیا تھا کہ بہار حکومت ریاست میں امتناع کو کامیابی سے نافذ کرنے اور اس کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا “ہم نے 2018 میں ایک ڈی ایڈکشن سروے کیا تھا جس میں انکشاف ہوا تھا کہ 1.64 کروڑ لوگوں نے شراب چھوڑ دی تھی۔ چار سال بعد، ہم یہ جاننے کے لیے ایک اور سروے کرنے جا رہے ہیں کہ کتنے اور لوگ نشے پر قابو پا چکے ہیں۔ اس سروے کے تحت افسران جیل سے رہائی کے بعد شراب چھوڑنے والوں کی تعداد پر توجہ دیں گے۔ اگر کوئی شراب پی کر مر جاتا ہے تو ہم اس کے ساتھ ہمدردی نہیں کر سکتے۔’

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles