(تر ہت نیوز ڈیسک)
انتخابی منصوبہ کار اور جے ڈی یو کے سابق نائب قومی صدر پرشانت کشور نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے پی ایم مودی، راہل گاندھی، بہار کے سی ایم نتیش کمار اور امریندر سنگھ میں سے نتیش کمار کا انتخاب کیا ہے۔دراصل ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے جب پرشانت کشور سے پوچھا گیا کہ ملک کا بہترین لیڈر کون ہے تو انہوں نے اس سوال کا جواب نہیں دیا۔ لیکن جب انہیں کچھ لیڈروں کا آپشن دیا گیا تو انہوں نے نتیش کمار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔اس کے بعد انہوں نے ممتا بنرجی کے کانگریس میں شامل ہونے کی خبروں کا سیدھا جواب دیا۔ پرشانت نے آئندہ لوک سبھا انتخابات اور اپوزیشن کی طاقت پر بھی اپنی رائے دی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے بغیر ایک مضبوط اپوزیشن کے امکانات کم ہیں، حالانکہ صرف پارٹیوں کو اکٹھا کرنے سے کوئی بھی بی جے پی کو شکشت نہیں دے سکتا۔ پرشانت کشور نے کہا کہ مودی کو شکشت دینے کے لیے 4M کی ضرورت ہے۔ یہ چار ایم میسج، میسنجر، مشینری اور مکینک ہیں۔