Sunday, December 22, 2024

پپو یادو نے کسا طنز : ”بی جے پی والے نہیں چاہتے کہ بہار کو خصوصی درجہ ملے” `

(تر ہت نیوز ڈیسک)
بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کے مطالبے کو لے کر ان دنوں سیاست گرم ہے۔ بہار میں جہاں ایک طرف حکمراں جنتا دل یونائیٹڈ اور بی جے پی کے لیڈروں کے درمیان بیان بازی سامنے آ رہی ہے وہیں دوسری طرف اپوزیشن پارٹیاں بھی حکومت کو گھیرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر اور سابق ایم پی راجیش رنجن عرف پپو یادو نے بی جے پی پر بڑا حملہ کیا ہے۔

پپو یادو نے بی جے پی پر قابل اعتراض بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی والے جہاں بھی نظر آئیں انکا منہ کالا کر دیں۔ پپو یادو کا اس قسم کا ٹویٹ بہار کی سیاست کو پوری طرح گرما دے گا، اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ بدھ کو پپو یادو نے ٹویٹ کرکے بی جے پی کی مخالفت میں بیان بازی کی ہیں۔ پپو یادو نے کہا ہے کہ کسی اور ریاست اور اس کے لیڈروں نے بہار کو خصوصی درجہ دینے کے مطالبے کی مخالفت نہیں کی ہے، لیکن بی جے پی لیڈر بہار کو خصوصی درجہ دینے کے مطالبے کو پسند نہیں کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں وہ مسلسل اس کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

پپو یادو نے کہا کہ وہ بہار کے لوگوں سے کہتے ہیں کہ جہاں بھی بی جے پی نظر آئے منہ کالا کرکے بہار کے حق میں آواز بلند کریں۔ اہم بات یہ ہے کہ اس معاملے پر بی جے پی اور جے ڈی یو کے درمیان واضح تصادم ہے۔ وزیر اعلی نتیش کمار نے زور دیا ہے کہ بہار کو ترقی کے لیے خصوصی درجہ دینا بہت ضروری ہے، وہیں ڈپٹی سی ایم رینو دیوی کا ماننا ہے کہ بہار کو مرکز کی طرف سے کافی مدد دی جا رہی ہے، اس لیے ریاست میں خصوصی درجہ کے بغیر بھی ترقی ہو رہی ہے۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles