Thursday, January 2, 2025

کورونا کی نئی اقسام کے بارے میں بہار الرٹ: وزیر اعلی کی صدارت میں محکمہ صحت کی میٹنگ

(تر ہت نیوز ڈیسک)

افریقہ میں پائے جانے والے کورونا کے نئی اقسام کے حوالے سے پورے ملک میں چوکسی اختیار کی جا رہی ہے۔ بہار میں فی الحال کورونا انفیکشن کی صورتحال قابو میں ہے، حالانکہ ہر روز کوئی نہ کوئی کیس موصول ہو رہا ہے۔ ایسے میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار آج محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کریں گے۔ اس دوران کورونا ٹیسٹ سے لے کر ویکسینیشن تک کی معلومات لی جائیں گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے افریقہ میں پائے جانے والے کورونا کے نئے اقسام کے حوالے سے ہفتہ کو اعلی سطحی کورونا پر ایک جائزہ میٹنگ بھی کی۔ کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ بہار میں ماضی قریب میں تقریباً 300 لوگ بیرون ملک سے آئے ہیں۔ ایسے لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ ان کا معائنہ کرانے کی بھی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ چھٹھ میں ملک کے مختلف حصوں سے بڑی تعداد میں لوگ بہار پہنچے تھے اور ان میں سے کئی مثبت بھی پائے گئے، اس لیے بہار حکومت کی جانب سے مسلسل چوکسی برتی جارہی ہے۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles