Saturday, December 21, 2024

ممتا نے کانگریس کو ديا ایک اور جھٹکا، اس ریاست کے آدھے سے زیادہ ایم ایل اے ٹی ایم سی میں ہوں گےشامل۔

(ترہت نیوز ڈیسک)
میگھالیہ میں کانگریس کی سرکار ہے۔ لیکن اب میگھا لیہ میں بھی کانگریس کو بڑا جھٹکا لگنے والا ہے۔ میگھا لیہ میں اپوزیشن کے لیڈر مکل سنگما کے ذریعہ کانگریس کو یہ جھٹکا دیا جائے گا۔ میگھا لیہ میں کانگریس کے 17 میں سے 12 رکن اسمبلی جمعرات کو سابق وزیر اعلی مکل سنگما کی قیادت میں ترنمول کانگریس میں شامل ہو جائیں گے۔ کانگریس سے الگ ہونے والے ارکان اسمبلیوں میں سے ایچ ایم شانگپلانگ نے یہ جانکاری عام کی ہے۔ ایسٹ خاصی ہلز ضلع کے موسینرام کے ایم ایل اے شانگپلانگ نے بدھ کی رات کو یہ خبر عام کرتے ہوئے بتایا کہ ’’میگھالیہ میں کانگریس کے 17 میں سے بارہ ایم ایل اے نے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم باضابطہ طور پر سابق وزیر اعلی مکل سنگما کی قیادت میں ترنمول کانگریس میں شامل ہوں گے۔ واضع رہے کہ ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی بڑے ہی فاتحانہ اور جرات مندانہ طرز پر بنگال سے باہر نکل کر اپنی پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے ہر ممکنہ تدابیر اختیار کر رہی ہیں۔ اُن کے بڑھتے قد سے بلاشبہ کانگریس کو ہی زیادہ نقصان ہوگا۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles