(ترہت نیوزڈیسک)
اس بار کی بڑی خبر پٹنہ سے آ رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں 35 ایجنڈوں کو منظوری دی گئی ہے۔ کابینہ اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ بہار کے 58 لاکھ لوگوں کو ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مفت اناج حاصل کرنے والوں کو اس اسکیم کا فائدہ ملے گا۔
بہار میں 40 ہزار 506 ہیڈ ٹیچرز کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایسے میں ہیڈ ٹیچرز کی تقرری کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ 176 او پی کو تھانے میں تبدیل کرنے کی تجویز بھی منظور کر لی گئی۔ اب انہی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں انٹرمیڈیٹ کی پڑھائی مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب بہار کے صرف پلس ٹو اسکولوں میں انٹرمیڈیٹ کی پڑھائی ہوگی۔ نتیش کابینہ کی میٹنگ میں کل 35 ایجنڈوں کو منظوری دی گئی ہے۔