Sunday, November 24, 2024

بارہ ربیع الاوّل کا عمل حضور ﷺ  کے قول کی روشنی میں

(ڈاکٹر محمد وسیم)

آج ربیع الاوّل کی بارہ تاریخ ہے، آج سے ٹھیک چَودہ سو پینتالیس سال پہلے اور آج ہی کی تاریخ میں حضرت محمد صلّٰی اللہ علیہ و سلّم کی وفات ہوئی تھی، آج کی تاریخ میں تاریخِ انسانی کا سب سے عظیم حادثہ پیش آیا تھا، مدینہ منوّرہ میں کہرام مچ گیا تھا، صحابۂ کرام ہوش و حواس کھو بیٹھے تھے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ جیسے عظیم اور بہادر صحابی کہہ رہے تھے کہ اگر کوئی یہ کہے گا کہ آپ کی وفات ہو گئی ہے تو میں اپنی تلوار سے اُس کی گردن کو اُس کے جسم سے الگ کر دوں گا، لیکن سچ تو یہ تھا کہ سیّد الانبیاء اور رحمۃ لّلعٰلمین کی وفات ہو چکی تھی

لیکن افسوس کی بات تو ہے کہ آج ہی کی تاریخ میں مسلمانوں کی ایک تعداد عید میلاد النّبی کے نام سے حضرت محمد صلّٰی اللہ علیہ و سلّم کی یومِ پیدائش مناتی ہے اور اسلام کے نام پر بے شمار خرافات انجام دیتی ہے، جب کہ یومِ پیدائش منانے کی دلیل نہ تو قرآن میں ہے اور نہ ہی حدیث میں ہے، اِسی طرح سے نہ تو چاروں خلفاۓ راشدین نے اور نہ ہی کسی دوسرے صحابی نے اپنی زندگی میں کبھی بھی آپ کی یومِ پیدائش منائی ہے

حضرت محمد صلّٰی اللہ علیہ و سلّم اپنی زندگی کے آخری دنوں میں انتہائی بے چینی اور پریشانی کے عالَم میں تھے، اُن کے اندر ایک جملہ تو دُور کی بات ہے ایک لفظ بھی بولنے کی طاقت نہیں تھی، لیکن ایسے وقت میں بھی اُنھوں نے اپنی تمام جسمانی قوّتوں کو اکٹّھا کر کے اُمتِ اسلامیہ کو کئی چیزوں سے روکا اور کئی وصیّتیں بھی فرمائیں، ایک اہم وصیت میں آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو یہودیوں پر اور عیسائیوں پر، جنھوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا، خبردار! اے مسلمانو! تم میری قبر کو سجدہ گاہ نہ بنانا اور میری قبر پر میلہ نہ لگانا

حضرت محمد صلّٰی اللہ علیہ و سلّم نے یہ آخری وصیّت اپنی وفات سے چند گھنٹے پہلے کی تھی، اِس وصیت کو کیے آج چودہ سو پینتالیس سال گزر چکے ہیں، لیکن آج کے دَور میں بھی سعودی عرب کی حکومت آپ کی اِس وصیت پر سختی سے عمل پیرا ہے، آپ کی قبر پر میلہ لگانے، بھیڑ لگانے اور سجدہ گاہ بنانے سے بالکل محفوظ رکھا ہے، بارہ ربیع الاوّل کا دن تکلیف بھرا دن ہے، آپ کی وصیت کے پاس و لحاظ کرنے کا دن ہے اور سعودی حکومت کو آپ کی اِس اہم وصیّت کا پاس و لحاظ بھی ہے، اِن سب کی بدولت اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں ہیں کہ سعودی عرب میں آج بھی کفر، شِرک اور بِدعت کے بجاۓ عقیدۂ توحید کا کارواں آگے بڑھ رہا ہے.

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles