(ترہت نیوزڈیسک)
منگل کو ہونے والی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اہم فیصلے لیے گئے۔ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام صارفین کے لیے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ملک کی خواتین کو رکھشا بندھن کے موقع پر تحفہ ہے۔ کابینہ کے اس فیصلے سے 33 کروڑ صارفین کو راحت ملے گی۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ کابینہ نے 23 اگست کو ‘قومی خلائی دن’ کے طور پر منانے کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے اسرو کے چندریان-3 مشن کی تعریف کی اور کہا کہ چندریان-3 کی کامیاب لینڈنگ پر پورا ملک اسرو کو مبارکباد دیتا ہے۔ اس میں خواتین سائنسدانوں کا رول بہت اہم ہے۔مرکزی وزیر نے کہا، ‘پورے ملک کے ساتھ ساتھ کابینہ بھی چندریان-3 کی کامیابی کے لیے اس کا خیر مقدم کرتی ہے۔ 23 اگست کو قومی خلائی دن کے طور پر منایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے اس جگہ کے نام کو بھی منظوری دے دی ہے جہاں چندریان 3 کا وکرم لینڈر چاند پر اترا، شیو شکتی۔