Sunday, November 24, 2024

جی ڈی پی (موجودہ اقتصادی ترقی) معاملے میں دہلی کو پچھاڑ کر بہار ملک بھر میں بنا نمبر ایک

  (ترہت نیوزڈیسک)

بہار کے لوگوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔ ریاست نے گزشتہ سال سے جی ڈی پی کے شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیگر ریاستوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جی ڈی پی کے اضافے معاملے میں بہار نے ملک میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ بہار میں سال 2022-23 میں ترقی کی شرح 10.64 فیصد رہی جو ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ بہار کے علاوہ آسام اس فہرست میں واحد ریاست ہے جس نے 10.16 فیصد کی ترقی حاصل کی ہے۔ اس سے پہلے بہار اس معاملے میں تیسرے نمبر پر تھا۔

دراصل 7 سے 11 اگست تک آسام کے گوہاٹی میں ہوئی میٹنگ میں بہار کے تعلق سے یہ اعداد و شمار عوام کے سامنے آئے۔ اگرچہ یہ اطلاع پہلے ہی پہنچ چکی تھی لیکن اسے عام نہیں کیا گیا۔ میٹنگ میں بہار کی نمائندگی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر سنجے پنساری اور ڈپٹی ڈائریکٹر رشمی کماری نے کی۔ یہاں پانچ روزہ اجلاس میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری طرف اس کامیابی کے بارے میں حکومت کے منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر بیجندر پرساد یادو نے کہا کہ بہار نے جی ڈی پی کے میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ملک میں اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے۔ مستقل قیمت پر، بہار نے تمام ریاستوں کو پیچھے چھوڑ کر پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ پچھلے سال بہار تیسرے نمبر پر تھا۔ ہم نے ترقی کے اپنے پیرامیٹرز بنائے اور چیف منسٹر نتیش کمار کی قیادت میں ہر شعبے میں کامیابی حاصل کی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ پرائمری سیکٹر میں بہتر کام کی وجہ سے بہار نے اس شعبے میں بہت ترقی کی ہے۔ بہار نے پرائمری سیکٹر میں ڈیڑھ گنا ترقی کی ہے۔ زراعت، جنگلات، ما ہی پروری اور مویشی پالن کے میدان میں بہار نے نسبتاً تیزی سے ترقی کی ہے۔ بہار کی جی ڈی پی میں پچھلے سال 10.98 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ اس فہرست میں وہ آندھرا پردیش اور راجستھان سے پیچھے تھا۔ لیکن آج جی ڈی پی یعنی اقتصادی ترقی کے معاملے میں بہار ملک بھر میں نمبر ون بن چکا ہے۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles