(ابو عدنان)
ڈھاکہ: مشرقی چمپارن۔
اجتماعی عصمت دری کے بعد موت کے گھاٹ اتاری گئی دہلی کی سابعہ سیفی کو انصاف دلانے کے لئے یووا ایکتا ڈھاکہ کی جانب سے ڈھاکہ کی سڑکوں پر کینڈل مارچ نکالا گیا۔ اس کینڈل مارچ میں شامل تمام کمیونٹیز کے نوجوانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد ان بر حیوانوں کو گرفتار کیا جائے اور سزا دی جائے ، جنہوں نے انسانیت کو شرم شار کرنے والے اس فعل کو انجام دیا ہے۔ واضح رہے کہ دہلی کے سنگم وہار کی رہنے والی سابعہ سیفی کو ایک ہفتہ قبل فرید آباد میں اجتماعی عصمت دری کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ لیکن پولیس نے ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا ، ایک ہفتے بعد ڈرامائی انداز میں نظام الدین نامی ایک شخص نے خود سپردگی کی ہے، جو خود کو سابعہ سیفی کا شوہر ہونے کا دعویٰ کر رہا ہے ، اور افسوس ہے کہ اس نے پولیس کے سامنے سابعہ سیفی پر بہتان لگایا ہے، اور اپنے آپ کو قاتل بھی بطا رہاہے۔ یہ ایک فلم کی طرح لگتا ہے۔ جبکہ سابعہ سیفی کے والدین کا کہنا ہے کہ ابھی تک مقتولہ کی شادی نہیں ہوئی ہے۔ پھر بھلا کوئی اُسکا شوہر کیسے ہو سکتا ہے؟ خود سپرد گی کرنے والے نظام الدین کی باتوں اور پولیس کی اب تک کی کارکردگی سے تو ایسا لگتا ہے کہ اس حادثے کے پیچھے کوئی بڑی سازش ہو رہی ہے۔
اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ پولیس اس مبینہ قاتل کے ذریعے اصل کیس تک پہنچتی ہے یا یہ کیس بھی فائلوں میں دفن ہو جائے گا۔ اس کینڈل مارچ میں یووا ایکتا ڈھاکہ سابق صدر: امجد علی صدر دلشر عالم، عارف منا خان، مشیر خان، شاہنواز انور، صادق انور، عامر خان، عارف خان اعظم خان، ولی اللہ، اعظم انور، سیف عالم، ولی اللہ خان، علی شیر عالم، شمیم عالم نور عالم آزاد مو: عاصم عارف انیس چمپارنی، شہزاد آر جے ڈی، مستفیض الرحمن ڈاکٹر قاسم انصاری، اشفاق صیب، مطمع عالم سعد احمد قاسمی، پرشوتم کمار راجہ کمار بسنت کمار دیپک کمار روی کمار وویک کمار موجود تھے۔