Monday, November 25, 2024

ڈیوٹی پر تعینات بہار پولیس اہلکاروں کے موبائل کے استعمال پر پابندی، سوشل میڈیا کے لیے بھی ہدایات جاری

(ترہت نیوز ڈیسک)

بہار پولیس والوں کے لیے ایک سخت خبر سامنے آ رہی ہے کہ کوئی بھی پولیس اہلکار ڈیوٹی کے دوران موبائل استعمال نہیں کر سکے گا۔ اس کے ساتھ ہی بہارپولیس ہیڈ کوارٹر نے بہار پولس کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال کو لے کر بھی سخت ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔

  پولیس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں سختی سے کہا گیا ہے کہ اگر پولیس اہلکار فیلڈ میں ڈیوٹی کے دوران موبائل استعمال کرتے ہوئے پائے گئے تو ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس ہیڈ کوارٹر نے پولیس اہلکاروں کے لیے سوشل میڈیا پر لکھنے کے حوالے سے گائیڈ لائن بھی جاری کر دی ہیں۔

جاری کردہ گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ جو بھی قواعد کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس ہیڈ کوارٹر کو پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی کے دوران موبائل استعمال کرنے کی مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر پولیس اہلکاروں کے اکاونٹ سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات کو عام کرنے کے معاملات مسلسل سامنے آرہے ہیں۔ جس کی وجہ سے پولیس ہیڈ کوارٹر کو سخت اقدامات اٹھانے پڑے۔ پولیس ہیڈ کوارٹر نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ ہیڈ کوارٹر کا خیال ہے کہ اس طرح کے کام کرنے سے عام لوگوں میں پولیس کی شبیہ پر منفی اثر پڑتا ہے۔ پولیس ہیڈ کوارٹر کا خیال ہے کہ پولیس کا کام ایک خاص قسم کا ہے۔ ڈیوٹی کے دوران ہر وقت چوکنا رہنا چاہیے۔ تمام افسروں اور جوانوں سے اعلیٰ نظم و ضبط کی توقع ہے۔ ڈیوٹی کے دوران موبائل یا الیکٹرانک آلات کا غیر ضروری استعمال توجہ ہٹاتا ہے اور کام کو بھی متاثر کرتا ہے۔

Related Articles

Stay Connected

7,268FansLike
10FollowersFollow

Latest Articles