(ترہت نیوزڈیسک)
آم مقوی اور زود ہضم پھل ہے، مزاج کے اعتبار سے گرم تر ہے، اعضائے رئیسہ اور باہ (عضوِ تناسل) کو قوت بخشتا ہے، جسم میں نیا خون پیدا کرتا ہے، انتڑیوں کو طاقت بخشتا ہے، جسم کو موٹا کرتا ہے، دافع قبض، یعنی قبض کی شکایت کو دور کرتا ہے، اور پیشاب آور ہے، آم کھانے کے بعد دودھ پینے سے طاقت پیدا ہوتی ہے، لسی پینے سے اس کی گرمی کا اثر زائل ہوجاتا ہے۔ اسی طرح اس کے بعد تھوڑی سی جامنیں کھانا بھی اس کی گرمی کے اثر کو کم کرتا ہے، سونے سے کچھ دیر پہلے ایک آم کھاکر اوپر سے دودھ پینے سے بے خوابی کی شکایت دور ہوتی ہے۔
تازہ اور میٹھے آم تھوڑی مقدار میں حاملہ عورت کے لئے فائدہ مند ہیں، اس سے طاقتور اور تندرست بچہ یا بچی پیدا ہوتی اور ہوتا ہے۔
نہار منہ آم کھانا مضر نقصان ہے، معدے کو نقصان پہنچاتا اور گرمی پیدا کرتا ہے، کھٹا آم بھی مضرِ صحت ہے، یعنی صحت کے لئے نقصاندہ ہے، زکام اور خون کی خرابی کا باعث ہوتا ہے، گلے اور دانتوں کو نقصان پہنچاتا ہے، قلمی آم ثقیل اور دیر ہضم ہوتا ہے، پختہ، شیریں اور بے ریشہ آم بہترین ہوتا ہے۔
آم کا مربہ فرحت بخش اور قبض کشا ہوتا ہے، دل و دماغ، معدے اور پھیپھڑوں کو طاقت پہنچاتا ہے، آم کا اچار زکام، کھانسی اور نزلے کی شکایات پیدا کرتا ہے، پھر بھی لذیذ چیز ہے۔ صحت کی حالت میں مہینے میں ایک دو بار کھالیا جائے تو کوئی حرج نہیں۔ مگر ذیابیطس یعنی شوگر کے مریض ہرگز نہ کھائیں ورنہ شوگر اور زیادہ بڑھ جائے گی۔
آم جس کو ہم ‘پھلوں کا بادشاہ’ کے نام سے بھی جانتے ہیں باقی پھلوں کے مقابل میں بہت میٹھا اور مزیدار ہوتا ہے۔ اپنے ذائقے کے اعتبار سے آم دنیا بھر میں مشہور ہے۔ آم کی بے شمار خاصیت کے باعث اسکو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہے۔ ہم میں سے اکثر افراد آم بہت شوق سے کھاتے ہیں لیکن اسکے بہت سے فوائد سے لاعلم رہتے ہیں۔ آم کئی ایسی پیچیدہ بیماریوں سے بچاتا ہے جس کا ہمیں اندازہ بھی نہیں۔ آم کے چند اہم فوائد کون کون سے ہیں اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
:کینسر سے بچاو
طبی ماہرین کے مطابق آم میں اینٹی آکسیڈینٹ کے مرکبات پائے جاتے ہیں جوکہ کینسر جیسی مہلک بیماری سے بچنے میں مدد دیتے ہیں۔ آم کھانے سے آپ بڑی آنت، چھاتی، لیوکیمیااورپروسٹیٹ کےکینسرسے بچ سکتے ہیں۔
:کولیسٹرول کو کم کرتا ہے
اگر آپ اپنے بڑھتے ہوئے کولیسٹرول سے پریشان ہیں تو آپ ضرور کھائیں کوینکہ آم میں فائبر، پیکٹن اور وٹامن ‘سی’ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے اور یہ تمام چیزیں انسان کے جسم سے کولیسٹرول کو کافی حد تک کم کردیتا ہے۔
:جلد کو صاف کرتا ہے
آم کے استعمال کو جلد کے لئے بھی مفید کہا جاتا ہے۔ آم کے استعمال سے آپ اپنی جلد کو اندرونی اور بیرونی دونوں طریقوں سے محفوظ کرسکتے ہیں۔ آم کھانے سے مھاسوں اور مساموں سے بچ سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ آم کے مرکب کو آپ اپنے چہرے پر بھی لگا سکتے ہیں۔
:آنکھوں کےلئے مفید
آم کا ایک کپ جوس آپکو روزانہ 25 فیصد تک وٹامن ‘اے’ فراہم کرتا ہے جوکہ آنکھوں کےلئے مفید ہوتا ہے۔ وٹامن اے آپکی نظر کو بہتر کرتا ہے، اندھے پن سے بچاتا ہے اور آنکھوں کو خشک ہونے سے بھی بچاتا ہے۔
:ذیابیطس کیلئے بھی مفید
آپکے دماغ میں یہ بات ضرور آئی ہوگی کہ آم شوگر کے مریضوں کےلئے کیسے فائدہ مند ہوسکتا ہے۔آم کے پتے خون میں انسولین کے لیول کو برقرار رکھنے میں مد دیتے ہیں۔ آم کے پتوں کو پانی میں ابالنے کے بعد ایک رات پانی میں چھوڑ دیں اور پھر صبح اس پانی کو چھان کر استعمال کریں۔
:ہیٹ اسٹروک سے بچاو
عام زبان میں جسے ہم کچا آم کہتے ہیں وہ دراصل ‘کیری’ کہلاتی ہے۔ آم کو پیلا ہونے سے پہلے ہرے رنگ میں درخت سے اتار لیا جاتا ہے اور اسی کو کیری کہتے ہیں۔ کیری کا جوس شدید گرمی میں بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ کیری کا جوس انسان کے جسم میں ٹھنڈک پہنچاتا اور ہیٹ اسٹروک سے بچاتا ہے۔ کیری کا جوس گردوں کےلئے بہت مفید ہے۔
:قوت مدافعت
آم میں وٹامن سی اور وٹامن اے کی تعداد کثرت سے پائی جاتی ہے اوریہ انسان کی قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ اسکے علاوہ آم میں کیروٹین کی 25 اقسام پائی جاتی ہیں جو کہ انسان کی قوت مدافعت کو صحت بخش اور طاقتور بناتا ہے۔
:خواتین کیلئے فائدہ مند
آم میں آئرن کی مقدار بھی بہت پائی جاتی ہے جوکہ خواتین کےلئے سب سے مفید بتائی جاتی ہے۔ خون کی کمی کے شکار مریض آم کے استعمال سے خون کی کمی کو پورا کرسکتے ہیں۔ آم کا استعمال حاملہ خواتین میں آئرن اور کیلشیم کی مقدار کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔
:وزن کو کم کرتا ہے
موٹاپے کے شکار افراد اپنے موٹاپے سے کافی پریشان رہتے ہیں۔ اس لیے جو افراد اپنے وزن کو کم یا کنٹرول رکھنا چاہتے ہیں وہ بھی آم کا استعمال ضرور کریں کیونکہ آم میں بےشمار وٹامن پائے جاتے ہیں۔ آم میں موجود وٹامن کی مقدارآپکے جسم سے کیلوریز کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ عمل انہضام کو بھی بہتر بناتا ہے اور وزن کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔